ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ریزرویشن ختم کرنے کی کوشش ہوئی تو بی جے پی کو مٹی میں ملا دیں گے:مایاوتی

ریزرویشن ختم کرنے کی کوشش ہوئی تو بی جے پی کو مٹی میں ملا دیں گے:مایاوتی

Sat, 21 Jan 2017 22:53:43  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 21جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریزرویشن کے مسئلے پر بی جے پی ایک بار پھر پھنستی نظر آ رہی ہے۔مایاوتی نے ریزرویشن کے معاملے پر بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگر ریزرویشن ختم ہوا تو بی جے پی سیاست بھول جائے گی۔ریزرویشن پر آر ایس ایس اور پی ایم کی دوہری ذہنیت سامنے آ گئی ہے۔دراصل سنگھ کے سینئر لیڈر اور نام نہاددانشورمنموہن ویدے نے ریزرویشن ختم کر دینے کابیان دیا ہے۔اسی کے بعد اس پر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔مایاوتی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریزویشن دلتوں اورپسماندہ طبقات کا آئینی حق ہے، جسے بی جے پی تو کیا کوئی بھی نہیں چھین سکتا، اگر بی جے پی نے پارلیمنٹ میں ریزرویشن چھیننے کی کوشش کی تو بی جے پی کو مٹی میں ملا دیں گے۔مایاوتی نے کہا کہ باربار ریزرویشن پر بندرگھڑکی دینے والے ان لوگوں کو ہرانا ضروری ہے کیونکہ اگر ان کی حکومت اکثریت میں آ گئی تو بی جے پی ریزرویشن ختم کر دے گی۔ایسے میں ضروری ہے کہ انہیں اقتدار میں نہیں آنے دیا جائے۔مایاوتی نے کہا کہ پہلے یہ بہار میں ہارے اب یوپی میں ان کو شکست ملے گی۔مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی لڑائی کا فائدہ بی جے پی کو ملے گا اس لئے علامت (لوگو)سے اپیل ہے کہ بی جے پی کو ہرانا ہے تودلت لوگ اور خاص طور پر مسلمان اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اور صرف بی ایس پی کو ووٹ دیں۔
 


Share: